جامعہ عروۃُالوثقی ایک قومی، علمی، دینی اور فکری ادارہ ہے، جو مملکتِ خداداد پاکستان کی دینی، تعلیمی، سماجی اور فکری ضروریات کی تکمیل کو اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ یہ ادارہ اپنے آغاز سے آج تک اس عہد پر قائم ہے کہ ملک و ملت کی خدمت کے لیے خود کو ہمیشہ وقف رکھے گا۔
جامعہ عروۃُالوثقی کی بنیاد تین اصولوں تعلیم، تربیت اور فکر پر استوار ہے۔ ہم ایک ایسے تعلیمی ماحول کے قیام کے لیے کوشاں ہیں جو علم کی گہرائی، کردار کی پاکیزگی اور فکر کی پختگی کے ساتھ آئندہ نسلوں کی رہنمائی کرے۔
یہ امر ہمارے تشخص کا حصہ ہے کہ جامعہ عروۃُالوثقی ہر طرح کے تفرقے، انتہا پسندی، دہشت گردی، سیاسی وابستگی اور تجارتی مفادات سے پاک ہے، اور ان سے ہمیشہ پاک رہے گا۔ ہمارا ادارہ صرف اور صرف قوم، دین اور انسانیت کی خدمت کے لیے قائم کیا گیا ہے، اور اسی مقصد پر ثابت قدم ہے۔
ہم اپنے طلبہ کو علم و کردار کے ایسے روشن مینار بنانا چاہتے ہیں جو پاکستان کی فکری، اخلاقی اور تعلیمی زندگی میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بن سکیں اور اسلامی تہذیب کو معاشرے میں ترویج کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔