دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری و رائج تعلیم کے میدان میں بھی ’’صراط سکول سسٹم‘‘معیاری اور دینی تربیت کے اعلیٰ تقاضوں سے ہم آہنگ ادارہ ہے۔ یہ سکول ایک ایسے تعلیمی ماڈل پر قائم ہے جس کی بنیاد دین، اخلاق، تربیت اور جدید فکر کے امتزاج پر رکھی گئی ہے۔ صراط سکول سسٹم حکومتِ پنجاب کے تعلیمی بورڈ میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہے اور تمام امتحانات و اسناد سرکاری قوانین کے مطابق جاری کیے جاتے ہیں۔ یہاں پلے گروپ سے لے کر انٹرمیڈیٹ تک مکمل تعلیمی سلسلہ فراہم کیا جاتا ہے۔
لاہور شہر کے مرکزی کیمپس کے علاوہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی اس کے فعال کیمپس قائم ہیں، جو یکساں معیاری تعلیم اور ہم آہنگ نصاب فراہم کر رہے ہیں۔ اس سکول کا نصاب منفرد خصوصیت رکھتا ہے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی معارف اور اسلامی اقدار کو نصاب کا بنیادی حصہ بنایا گیا ہے، تاکہ طلبہ صرف پڑھنے والے ہی نہیں بلکہ سوچنے، سمجھنے اور کردار میں پختہ انسان بن سکیں۔
صراط سکول جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جہاں سمارٹ کلاس رومز، ڈیجیٹل لرننگ اور جدید تدریسی ذرائع کے ذریعے تعلیم کے معیار کو مزید بلند کیا جاتا ہے۔ بچوں کی ہمہ جہت تربیت کے لیے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کا بھرپور پروگرام بھی جاری رہتا ہے، جن میں کھیل، ورزش، تخلیقی سرگرمیاں اور شخصیت سازی کے مختلف عملی مراحل شامل ہیں۔