جامعہ عروۃُالوثقی کا نصبُ العین قرآنِ کریم اور مکتبِ اہلبیتؑ کی تعلیمات کی بنیاد پر ایسی ہمہ جہت تعلیم و تربیت فراہم کرنا جو اسلامی تہذیب و ثقافت کی ترویج، امتِ مسلمہ کی فکری رہنمائی اور درست سمت متعین کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے اور ایسی باصلاحیت، بیدار فکر، تحقیق پسند اور ذمہ دار نسل تیار کرنا جو علمی، فکری، تربیتی اور تبلیغی میدانوں میں امت کے لیے رہنمائی و خدمت کا روشن مینار ثابت ہو۔
جامعہ عروۃُالوثقی نوجوانوں کی تعلیم و تربیت، امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی، اور دینی و عصری علوم کے متوازن امتزاج کے ذریعے ایسے معاشرے کی تشکیل کا خواہاں ہے جو امن، اعتدال، بصیرت،اخلاقی اور قرآنی اقدار کا آئینہ دار ہو۔