اسلامی علوم میں طلبہ کی علمی، تحقیقی اور فکری ترقی کے لیے جامع اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا۔
برصغیر میں خالص، اصیل اور غیرمخلوط اسلامی و دینی تہذیب کے احیاء اور اس کے فکری ارتقاء میں مؤثر کردار ادا کرنا۔
برصغیر کے عوام میں اجتماعی، دینی، فکری اور اسلامی سیاسی شعور کو بیدار اور مضبوط کرنا۔
اسلامِ ناب محمدیؐ کے درست تعارف، حقیقی ترویج اور فکری وضاحت کے لیے مؤثر علمی و تبلیغی اقدامات کرنا۔
قرآنی اصولوں کی روشنی میں امت سازی، اتحاد اور اجتماعی شعور کے فروغ کے لیے مضبوط بنیادیں قائم کرنا۔
نوجوان نسل کے علمی، تربیتی، فکری اور اخلاقی مسائل پر سنجیدہ توجہ دیتے ہوئے ان کے عملی حل فراہم کرنا۔
علماء اور طلاب کے درمیان دینی تبلیغ کا دائرہ کار وسیع کرنا اور مؤثر تبلیغی نظام کو مضبوط بنانا۔
امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد، ہم آہنگی اور وحدتِ ملی کا فروغ؛ جبکہ ہر قسم کے تفرقہ، نفرت اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے عملی جدوجہد
دینی و عصری تعلیم کے بہتر امتزاج کے لیے مدارس کو جدید علمی تقاضوں اور ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے آراستہ کرنا۔
تمام سماجی طبقات کے لئے تعلیم کو عام اور آسان بنانا۔
محروم ، نادار و پسماندہ طبقات و علاقہ جات میں مفت تعلیم فراہم کرنا۔
اعلٰی تعلیم کے مواقع معاشرے کے ہر فرد کو فراہم کرنا۔