(خدمتِ انسانیت، حیا و حیات کے تحفظ کا عملی مظہر) حوزہ علمیہ جامعہ عروۃُ الوثقیٰ اور جامعہ اُمُّ الکتاب کے طلباء و طالبات، اساتذہ، انتظامی عملے اور گرد و نواح کے مستحق و ضرورت مند افراد کو کم سے کم خرچ میں بہترین اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے عظیم مقصد کے تحت مفازۃ الحیات ہسپتال کا افتتاح 24 اپریل 2016ء / 12 رجب المرجب 1437ھ کو کیا گیا۔ یہ ہسپتال جدید طبّی معیار، اعلیٰ ترین تشخیصی و علاجی سہولیات اور 24 گھنٹے فعال ایمرجنسی سروس کے ساتھ خدمتِ خلق میں مصروف ہے۔ ادارہ اس اصول پر قائم ہے کہ علاج صرف بیماری کا نہیں بلکہ انسانی وقار، حیا اور زندگی کے تحفظ کا نام ہے۔
عمارت و ساخت
مفازۃ الحیات ہسپتال چار منزلہ عمارت پر مشتمل ہے،جہاں ہر منزل کا محیط رقبہ تقریباً 5200 اسکوائر فٹ پر پھیلا ہوا ہے۔یہ کشادہ اور منظم ڈھانچہ مریضوں کی سہولت، سکون اور بہتر علاج کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے۔
خواتین و مردوں کے لیے مکمل علیحدہ نظام
اس ہسپتال کی نمایاں خصوصیت مکمل صنفی علیحدگی پر مبنی نظام ہے
طبی سہولیات
مفازۃ الحیات ہسپتال میں جدید ترین طبی مشینری مکمل ایمرجنسی سروس آپریشن تھیٹر تشخیصی و علاجی ڈیپارٹمنٹ تربیت یافتہ، ماہر اور بااخلاق طبی عملہ موجود ہے، جو مریضوں کو نہایت ذمہ داری، مہارت اور انسانی ہمدردی کے ساتھ طبی خدمات فراہم کرتا ہے